منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

تاوان کیلئے اغوا کرنے والے ڈی ایس پی کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگئے

datetime 27  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرآر ایف الفلاح بیس میں تعینات ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو کباڑی کے اغوا برائے تاوان کیس میں معطل کر دیا گیا جب کہ ملزم کے دو ساتھی پولیس اہلکاروں کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے اے آئی جی آپریشن سندھ امیر شیخ نے بتایا کہ معطل ڈی ایس پی کا ایک ہفتے پہلے ہی آر آر ایف میں تبادلہ ہوا تھا ، جہاں فہیم فاروقی نے کباڑی کو اغوا کرکے

تاوان وصول کیا ، اس حوالے سے ایس ایس پی نیول بیس علی رضا کو انکوائری سونپ دی گئی ہے، جب کہ ڈی ایس پی فہیم فاروقی کو معطل کرکے ان سے فوری طور پر پولیس موبائل بھی واپس لے لی گئی۔یاد رہے کہ کراچی کے علاقہ صفورا چورنگی کے قریب دکاندار کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے ڈی ایس پی اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ایف آئی آر میں ڈی ایس پی سمیت تین ساتھی اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ، پولیس افسر پر دکاندار کو موبائل میں اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کا الزام ہے، سچل کی حدود صفورا گوٹھ سے کباڑی کو بغیر نمبر پلیٹ موبائل میں اغوا کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی موبائل چلارہا تھا اور دکاندار کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر گھمایا جاتا رہا، پولیس نے دکاندار کے پاس موجود رقم ہتھیالی اور اس کے ماموں کو فون کرکے مزید پیسے منگوائے ، دکاندار کے رشتے داروں نے 25 ہزار تاوان ادا کرکے اسے ڈی ایس پی سے چھڑوایا تھا ، پولیس کو رقم ادا کرنے والوں نے موبائل فون سے ویڈیو بنالی تھی، تاجر کی درخواست پر ایس ایس پی ایسٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…