آصف زرداری نے مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپ دیا

26  جون‬‮  2021

لاہور( این این آئی)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے حوالے سے مرکزی رہنمائوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے جبکہ وسطی پنجاب میں قمر زمان کائرہ ، حسن مرتضی،

چوہدری منظور ،اورنگزیب برکی اور قاسم ضیا ء کو اہم ذمہ داریاں دیدی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آئندہ ماہ میں دوبارہ لاہور کا دورہ کریں گے جبکہ آزادکشمیرکی انتخابی مہم کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ نااہل سلیکٹڈ حکومت کا آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے موٹروے کو گروی رکھ کر قرضہ لینے کااقدام قابل مذمت اورملکی سالمیت کے خلاف گہری سازش ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملک ترقی کر رہا تھا ،سڑکوں کے جال بچھائے جا رہے تھے ،بجلی گھر لگ رہے تھے ،ہسپتال بن رہے تھے ،اسکول تعمیر ہو رہے تھے اور اس وقت ترقی میں رخنہ ڈالنے کے لیے آج کے نااہل سلیکٹڈ دھرنے دے رہے تھے ،ریلیاں نکال رہے تھے اور عوام کو یہ بتاتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے موٹروے بنانے سے پل بنانے سے میٹرو بنانے سے قومیں ترقی نہیں کرتی ،آج عمران خان کی حکومت آئی ہے تو ملک میں کوئی ڈویلپمنٹ نہیں ہو رہی بلکہ سابقہ حکومتوں کے بنائے ہوئے منصوبوں پر یہ حکومت اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے قرض لے رہی ہے جو باعث شرم اقدام اورقومی غیرت کا سودا کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں

نے کہاکہ اب تو عوام کا بھی بڑا مطالبہ آ گیا ہے کہ عمران خان صاحب آپ تو پچھلی حکومتوں کے بنائے ان منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے ہیں اس لئے آج ان کے بنائے کسی بھی منصوبے پر قرضہ نہ لیں بلکہ جو منصوبے آپ نے لگائے ہیں ان پر قرضہ لیں،عوام کا مطالبہ ہے کہ عمران خان اپنے بلین ٹری منصوبے پر قرضہ لیں، انہوں نے جو 400 ڈیم بنائے ہیں ،400 کالجز ،1000سکولز اور100 یونیورسٹیاں بنائی ہیں ان پر قرضہ

لیں، عمران خان مالم جبہ ، پشاور میٹرو پر ،میانوالی میں جوبیریاں لگائی تھی اور ان پر شہد کی مکھیاں چھوڑی تھی جنہوں نے معیشت ٹھیک کرنا تھی اس پر قرضہ لیں۔عمران نے جو مرغیاں پالی تھیں جو کٹے سنبھال کر رکھے تھے ان پر قرضہ کیوں نہیں لیتے، راولپنڈی رنگ روڈ پر قرضہ لیں،بنی گالہ اور شوکت خانم پر قرضہ لیں ،رائل پارک لاہور والے گھر پر قرضہ لیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کے لگائے ہوئے منصوبوں پر کسی نے ایک ٹکاقرضہ نہیں دینا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…