منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

datetime 26  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق اہم قانونی اصول طے کر دیا، تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ ازخود عمل میں آنے والا قانون ہے، جبکہ کنٹریکٹ ملازم قانون کے تحت ریگولر ہونے کا حقدار ہو جائے تو اس حق کیلئے مزید کسی قانونی عمل کی ضرورت نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے محمد عمر خالد کی درخواست پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزاردلچسپ انداز میں بلاواسطہ وہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ براہ راست حاصل نہیں کر سکتا تھا۔درخواست گزار مستقل کرنے کی آڑ میں چاہتا تھا کہ عدالت اسے نوکری پر بحال کرنے کا حکم دے، محکمے نے درخواست گزار کو نہ صرف دوبار سنا بلکہ الزامات کے جواب دینے کے بھی مواقع فراہم کیے، درخواست گزار اپنے خلاف محکمانہ انکوائری میں الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2018 میں سروس ریگولرائزیشن ایکٹ نافذ ہو چکا تھا اور درخواست گزارمستقلی کی درجہ بندی میں آتا ہے، 2018 میں درخواست گزار قانون کے تحت ریگولر ہونے کا مستحق تھا مگر مجاز اتھارٹی نے اس کا کیس سکروٹنی کمیٹی کو نہیں بھیجا،درخواست گزار محکمہ صحت میں اپریل 2019 تک کنٹریکٹ ملازم تھا۔ فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی نوکری پر بحالی کی استدعا تو منظور نہیں کی جاسکتی، محکمہ صحت درخواست گزار کیخلاف محکمانہ انکوائری کے عنصر کے زیر اثر رہے بغیر مستقل کرنے کے معاملے پر غور کرے، درخواست گزار کو مناسب طور پر سنا جائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…