اسلام آباد(مانیٹربنگ ڈیسک، این این آئی )محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں 2 جولائی سے گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کی تجویز دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے میں 2 جولائی سے ایک ماہ کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جس کے تحت کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 2 جولائی سے 2 اگست تک ایک ماہ کے لیے گرمیوں
کی چھٹیاں دی جائیں ، اس کے علاوہ پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل کالجز میں بھی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے تاہم چھٹیوں کی اس تجویز پر حتمی فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے ہوگا۔دوسری جانب ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 تک جاپہنچی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 449، سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 798، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 370، بلوچستان میں 26 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869، اسلام آباد میں 82 ہزار 470 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 79 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران 46 ہزار 124 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 688، سندھ میں 5 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 289، اسلام آباد میں 775، بلوچستان میں 303، گلگت بلتستان میں 111 اور ا?زاد کشمیر میں 574 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔