اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

صحیفہ جبار خٹک کا عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر عمران خان کیلئے طویل پیغام

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے حالیہ متنازع بیان نے مایوس کردیا، خان صاحب سے بہت امیدیں تھیں لیکن اب امیگریشن کا سوچنا شروع کردیا ہے۔اداکارہ نے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر عمران خان کیلئے طویل پیغام لکھا۔انہوں

نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خان صاحب آپ کو عوام کا پتا بھی ہے لیکن پھر بھی ایسی باتیں کر جاتے ہیں کہ میری سمجھ سے باہر ہے‘۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میری کوشش ہوتی ہے کہ میں چْپ رہوں، کیونکہ مجھے اس ملک میں رہتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ادھر کسی کو کچھ سمجھانے کا فائدہ نہیں بلکہ اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے جیسا ہے‘۔صحیفہ جبار خٹک نے کہا کہ خان صاحب پہلے چھوٹی معصوم بچیوں کیساتھ ہوئی زیادتی کا حساب لیں اور پھر اس کے بعد ایسے بیانات دیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سے بات کریں تو آپ ہر بات اپوزیشن جماعتوں پر ڈال دیتے ہیں یا پھر ایسی لاشعوری والے بیانات دے دیتے ہیں، خان صاحب دھرنے والے دن گئے، آپ ہمارے بڑے ہیں، ہم نے آپ کو اس ملک کو بہتر کرنے کیلئے چْنا تھا ناکہ ایسے بیانات دینے کیلئے۔اداکارہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سے بڑی امید تھی خان صاحب لیکن اب آپ کے نوجوان امیگریشن کا انتظار کررہے ہیں‘۔دوسری جانب نوجوانوں کے ہر دلعزیز معروف گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اپنی اہلیہ، معروف اداکارہ سارہ خان کو سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔فلک شبیر کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اور اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لال گلاب پکڑا ہوا ہے اور ساتھ

میں سارہ خان کو ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔فلک شبیر نے اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سارہ خان کو ٹیگ بھی کیا ہے۔فلک شبیر کا ویڈیو اور سٹوری کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’یہ سلسلہ نہیں رْکے گا،‘ اور ساتھ میں دل کے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی نے حال ہی میں اپنے پہلے بچے کی جلد آمد کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…