جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

datetime 23  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شامل ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان

کی آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان ، انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہان سمیت سینئر وفاقی وزرا فوادچوہدری اور شیخ رشید بھی شریک ہوئے ،انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان امن عمل اور انٹیلی جنس کوآپریشن بڑھانے پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیکیورٹی معاملات سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔خصوصی کمیٹی کے زریعے سیکیورٹی ، سلامتی سے متعلق امور میں کوآرڈینیشن مزید مضبوط کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…