کراچی (این این آئی)کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کو نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیلنج کردیا۔مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔درخواست گزار مفتاح اسماعیل نے موقف
اختیار کیا کہ قادرخان مندوخیل کو دھاندلی سے این اے 249 سے کامیاب کرایا گیا، میرے مسترد ووٹوں کی تعداد 900، قادر مندوخیل کی مسترد ووٹوں کی تعداد500 سے زائد بتائی گئی۔مفتاح اسماعیل کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ جس کے ووٹ زیادہ ہوتے ہیں مسترد بھی اسی کے زیادہ ہوتے ہیں، پریزائڈنگ افسر کی غلطی امیدوار کے حصے میں ڈال کی دی گئی۔ درخواست میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی کہ قادر مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گجر نالہ پر لوگ خوشی سے نہیں رہ رہے ہیں،سپریم کورٹ انصاف کا ادارہ ہے، فیصلے کو ریویو کیا جائے۔کراچی میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر کچھ لوگوں کو نعرے لگانے پڑے، بنی گالا کو کم قیمت پر ریگولرائز کردیا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پر پابندی لگا دیں ہم کسی امیر آدمی کو زمین نہیں دیں گے، سندھ میں کٹھ پتلی بھی آکر تنقید کرتے ہیں، اگر کوئی امن کے خلاف شازش کرے گا تو اس کو ناکام کریں گے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے اپنے سخت سے سخت
مخالفین کو بھی احتجاج کا حق دلوایا، کسی کی محنت اور کردار کو نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے مگر تشدد کی اجازت نہیں دیں گے۔بلاول کانے کہا کہ کہ ہم کسی کو بانی متحدہ والی سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کو ایک بھائی سے دوسرے بھائی کو لڑانے کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ ورغلائے جاتے ہیں ان کو صحیح راستے پر لانا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ اس صوبے میں بدامنی پھیلانے کی سازش کی اجازت نہیں دیں گے۔