ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد اقصیٰ کے صحن میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس میں جھڑپیں

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد حرم قدسی میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے

مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے تک جھڑپیں ہوتی رہیں۔اسرائیلی پولیس کے تشدد سے صحافیوں سمیت متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلسطینی شہری نماز جمعہ کے لیے مسجد میں داخل ہو رہے تھے۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر اندھا دھند لاٹھیاں برسائیں اور اشک آورگیس کی شیلنگ کی۔فلسطینی شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے صوتی بموں، دھاتی گولیوں اور دیگر پرتشدد ہتھکنڈوں کا بھی استعمال کیا گیا۔درایں اثنا اردن نے مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے فلسطینی نمازیوں پر طاقت کے استعمال سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ۔اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کے روز مسجد اقصی میں اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ جو برتا کیا ہے وہ مسجد اقصی اور نمازیوں کی حرمت کی کھلی توہین اور اشتعال انگیزی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…