ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دو بھارتی اداکارائیں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی پولیس نے چوری کرنے کے ایک کیس میں دو ٹی وی سیریل کی اداکاراؤں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں اداکارائیں ٹی وی کے مشہور شو ’ کرائم پٹرول‘ اور کئی دیگر کرائم شو میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی ہیں، کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کے سبب شوٹنگ اور کام بند ہونے پر یہ دونوں اداکارائیں پیسے کی کمی کے باعث تلملا رہی تھیں۔ نجی ٹی ٹوئنٹی فور کے

مطابق ان پر الزام ہے کہ دونوں اداکارائیں پے انگ گیسٹ بن کر آئیں اور لاکر میں رکھے تین لاکھ 28 ہزار روپئے لیکر وہاں سے فرار ہو گئیں۔ ممبئی پولیس اس کیس کی تفتیش میں مصروف ہے۔ بھارتی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق یہ دونوں اداکارائیں آرے کالونی کے رائل پام علاقے میں واقع ایک پاش عمارت میں رہنے والے شخص کے گھر میں 18 مئی کو پے انگ گیسٹ بن کر گئی تھیں۔ اسی دوران اس گھر میں پہلے سے موجود ایک اور گیسٹ کے لاکر میں رکھے 3 لاکھ 28 ہزار روپے اڑا کر وہاں سے فرار ہو گئی تھیں۔چوری کی اطلاع پولیس کو دی جس نے سی سی ٹی فوٹیج کو چیک کیا تو انہیں کئی اہم سراغ ملے جس کی بنیاد پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی چیک کیا گیا تو دونوں اداکارائیں پیسے کے ساتھ باہر جاتے ہوئے نظر آئیں۔ پولیس نے دونوں سے پوچھ گچھ کی تو دونوں نے اپنا جرم قبول کر لیا۔ مقامی پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ٹی وی کی مشہور کرائم شو کی اداکارائیں ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں۔پولیس نے ان کے پاس سے چوری کئے گئے پچاس ہزار روپئے برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس نے دونوں کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دونوں کو 23 جون تک پولیس حراست میں بھیج د یا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…