ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت نے پچھلے 9 ماہ میں قرض اور سود کی ادائیگی پر 10 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کر دی، قرضوں کا حجم بھی مزید بڑھ گیا

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) وفاقی حکومت کی قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں، حکومت نے پچھلے9 ماہ میں قرض اور سود کی ادائیگی پر10 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی، اس رقم میں 8 ارب 93 کروڑ ڈالر قرض جبکہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر سود ادا کیا، گزشتہ سال قرض و سود کی ادائیگی پر14 ارب ڈالر

خرچ کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں حکومت نے قرض و سود کی ادائیگی کیلئے 10 ارب 63 کروڑ ڈالر ادا کیے ہیں۔ اس خطیر رقم میں 8 ارب 93 کروڑ ڈالر قرض اور ایک ارب70 کروڑ ڈالرسود کیلئے ادا کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال میں قرض و سود کی ادائیگی کیلئے 14 ارب 57 ارب ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔ معاشی ماہرین نے حکومتی قرضوں اور سود کی رقم ادائیگی پر کہا کہ حکومت قرض اور سود کی ادائیگی کے ساتھ نئے قرض بھی لے رہی ہے۔حکومت کو چاہیے کہ برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے۔دوسری جانب شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 7.42 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پرشیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کا حجم 8202328 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی 2021 کے اختتام پر شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم بڑھ کر8811004 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا، گیارہ ماہ کے عرصے میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدتی قرضوں کے حجم میں 7.42 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں شیڈول بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں میں 1.68 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…