اسلام آباد (آن لائن) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 12 پیسے فی یونٹ کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے، جس کی روشنی میں مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوسکتی
ہے، مذکوروہ درخواست پر نیپرا بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست پر 29 جون کو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی، بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی، مئی میں پانی سے 26 اعشاریہ 64، کوئلے سے 20 اعشاریہ 13 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مہنگے فرنس ا?ئل سے 5 اعشاریہ 93 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11 اعشاریہ 18 فیصد، درا?مدی ایل این جی سے 21 اعشاریہ 74 فیصد پیدا کی گئی جب کہ ایٹمی ذرائع سے 9 اعشاریہ 70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔علاوہ ازیں نیپرا نے صنعتی صارفین کیلئے بجلی نرخوں کے رعایتی پیکج میں توسیع کردی ہے، پیکج کے تحت حکومت صنعتی صارفین کو سبسڈی دے گی، بجلی کیرعایتی پیکج کی توسیع 30 جون 2022 تک ہوگی۔ واضح رہے کہ خیبر پختوانخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے کاغان وادی میں واقع دریا ئے کنہار سے نکلنے والی ندی نیلا دا کھاتہ پر 32 میگا واٹ کا نیا ہائیڈرو پاور الیکٹرک منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان پی ای ڈی او کے مطابق نیلا دا کھاتہ ہائیڈرو پاور الیکٹرک منصوبے کا تخمینہ 85 ملین ڈالر ہے،منصوبے کی تکمیل کے لیے نجی کمپنی سائنو پاک کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں،
منصوبے سے ونڈ اور سولر ٹیکنالوجی سے کہیں زیادہ بجلی پیدا ہو گی اور اس کے لیے تیل امپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لاہور آفس میں سائلین اور میڈیا کے داخلے پر پابندی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع
کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیسکو لاہور کی انتظامیہ نے دفتر میں عام سائلین اور میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے،متعدد سائلین کو بجلی کے میٹر،بجلی کی تاروں کی مسائل،بل زیادہ آنے کے مسائل کے حل کیلئے لیسکو دفتر آنا پڑتا ہے،لیسکو لاہور کی جانب سے یکطرفہ پابندی سے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے، مطالبہ ہے کہ لیسکو لاہور میں سائلین اور میڈیا کے داخلے پر پابندی ہٹائی جائے۔