ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن، تحریک انصاف امیدوار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر بریار کے کاغذات مسترد کردیئے۔قیصر بریار کے کاغذات دہری شہریت رکھنے پر مسترد کئے گئے ، پی ٹی آئی امیدوار کو دو دن کے اندر اپیل دائر کرنے کی مہلت دیدی گئی

۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار قیصر بریار کاکہناہے کہ برطانوی شہریت چھوڑ چکا ہوں ،ہم الیکشن ٹربیونل میں جائیں گے اور فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا ، قیصر بریار نے کہاکہ آن لائن ریکارڈ موجود ہے صرف مہر نا ہونے کی وجہ سے کاغذات مسترد کئے گئے،قانون کے مطابق اب برطانوی کاغذات پر مہر نہیں لگتی۔ پی ٹی آئی امیدوار قیصر بریار کے خلاف چودھری بشارت کاہلوں ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے دلائل دیئے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت قیصر اقبال بریار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل غیر ملکی شہریت منسوخی کا پراسس مکمل ہونا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غیر ملکی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست دینا کافی نہیں۔واضح رہے کہ پی پی 38 میں ضمنی الیکشن 28 جولائی کو شیڈول ہیں۔یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…