اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)ملک بھر میں آخری کاروباری روز کے اختتام پر امریکی کرنسی مزید مہنگی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کےآخری کاروباری روز کے
اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 15پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 156 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت156.70روپے سے بڑھ کر156.80روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت157.40روپے سے کم ہو کر157.30روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے گھٹ کر186.50روپے اور قیمت فروخت190.50روپے سے گھٹ کر188.50روپے پر آ گئی جبکہ80پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے گھٹ کر218.20روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر220.20روپے پر آ گئی۔