ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں5Gکب لانچ ہو گی ، وفاقی وزیر آئی ٹی نے تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ اگلے سال دسمبر میں 5 جی پاکستان میں لانچ ہوجائے گا، ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کردیا ہے ، ہماری خواہش ہے کہ لوگ سستے اسمارٹ فونز استعال کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بہت آگے بڑھ گئی ہے ہمیں بھی ترقی کرنے ہوگی ،

آرٹیفشل انٹیلیجنس، سائبر سمیت دیگر چیزوں پر کام ہورہا ہے۔بجٹ کے حوالے سے امین الحق نے اس بجٹ میں ٹیلی کام کو انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ، ووہولڈنگ ٹیکس 12.50سے کم ہوکر 10فیصد اور سیلز ٹیکس کم کرواکر 16فیصد کروائی ، ایف بی آر نے موبائل کال پر ٹیکس لگایا تو ہم نے اعتراض کیا، وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کی اور فوری طور پر اسے نکلوایا گیا۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد کنیکٹیوٹی ہے ، 2سال میں 31ارب روپے کنیکٹیوٹی پر خرچ کئے جس سے معاملات بہتر ہوئے ، 20ارب روپے مزید کنیکٹیوٹی کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں 17کروڑ اسمارٹ فونز تھے اور اب 18کروڑ سے زائد لوگوں کے پاس اسمارٹ فونز ہیں ، براڈ بینڈ 7 کروڑ سے 10کروڑ ہوچکے ہیں۔امین الحق نے کہا کہ کیبنٹ اجلاس اب پیپر لس ہورہے ہیں جلد قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی پیپر لس ہوں گے ،جنوری 2023ئ￿ تک پارلیمنٹ کو بھی پیپرلس کردیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے سال دسمبر میں 5G پاکستان میں لانچ ہوجائے گا، ہم نے موبائل فونز خود بنانا شروع کردیا ہے ، ہماری خواہش ہے کہ لوگ سستے اسمارٹ فونز استعال کرسکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ سافٹ وئیر ٹیکلنالوجی پارک پر کام کررہے ہیں ، اسلام آباد میں آئی ٹی پارک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ، کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے سول ایوی ایشن سے 7ایکٹر زمین حاصل کی گئی ، 31 ارب روپے کی لاگت سے کراچی میں پہلی آئی ٹی پارک بنائی جائے گی۔امین الحق کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیہی علاقوں کے پروجیکٹس کیلئے وزیراعلی سندھ کو 3لیٹر لکھے مگر وہ نہیں آئے ، 2.1بلین روپے کاسندھ کے دیہی علاقوں کیلئے پروجیکٹ لائے ہیں ، اب بھی بلائیں گے مگر یقین ہے وزیراعلی سندھ نہیں آئیں گے ، وہ پرانی کوئی بلڈنگ دیں ہم اسے رینوویٹ کرکے آئی پارک میں تبدیل کریں گے ، ایمرجنگ ٹیکنالوجی پر ایف پی سی سی آئی کے ساتھ کمیٹی بناتے ہیں، مل کر کام کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…