اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

چینی کمپنی نے 28 گھنٹوں میں 10 منزلہ عمارت تعمیر کرکے دنیا کو حیران کر دیا‎

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں صرف 28 گھنٹوں میں ایک دس منزلہ رہائشی عمارت کھڑی کردی گئی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ عمارت کے کمرے اور گوشے پہلے سے ہی ایک بہت بڑے کارخانے میں ڈھالے جاتے ہیں اور انہیں ٹرکوں پر رکھ کر

عمارت کے مقام تک لے جایا جاتا ہے۔نجی ٹی وی نیو کے مطابق وہاں تمام گوشوں کو ایک جگہ جمع کرکے نٹ اور بولٹس سے جوڑا جاتا ہے۔چینی کمپنی براڈ گروپ اس کام میں ماہر ہے جس نے یہ نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل براڈ گروپ کئی ہسپتال، ہوٹل اور گھر بناچکی ہے۔براڈ گروپ کے ترجمان کے مطابق عمارت کے تمام حصوں کو ایک جگہ پہنچایا گیا جہاں کرینوں اور مزدوروں کی مدد سے 28 گھنٹوں اور 45 منٹ میں پوری عمارت اسمبل کی گئی ہے۔ یہ کام گاڑیوں کے کارخانے جیسا ہے جس میں اسمبلی لائن پر تمام پرزے اور آلات جمع کرکے آخرکار گاڑی تیار ہوجاتی ہے۔اس میں بلڈنگ کا ہر حصہ، مثلاً بالکنی، غسل خانے اور کمرے وغیرہ یکساں جسامت کےبنائے گئے ہیں جنہیں ماڈیول کہا جاسکتا ہے۔ انہیں فولڈ کرکے ٹرکوں میں رکھا جاتا ہے اور مطلوبہ مقام تک پہنچایا جاتا ہے۔ہرماڈیول کا ڈھانچہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنایا گیا ہے جس میں وائرنگ، انسولیشن، وینٹی لیشن اور دیگر سہولیات رکھی جاتی ہیں۔ پھر ان کے ڈھیر لگا کر انہیں نٹ بولٹ سے جوڑکر پانی اور سیوریج کی لائنیں ڈالی جاتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پورا اسٹرکچر زلزلے کو برداشت کرسکتا ہے، حسبِ ضرورت اسے کھول کر دوبارہ بکھیر کر کسی دوسرے مقام تک لے جایا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی طریقے سے 200 میٹر بلند عمارت باآسانی بنائی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…