ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزازبن گیا

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزازبن گیا ہے، وزیراعظم نے آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ

جولائی 2020سے مارچ 2021کے دوران حکومت نے 814 ملین نئے درخت لگائے، بلین ٹری منصوبے پرمخالفین تنقیدکرتے ہوئے گھٹیاسیاست چمکاتے رہے، بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزازبن گیا ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو دنیا نے سراہا۔شہبازگل نے کہا کہ ماضی میں ٹمبر مافیا نے جنگل کاٹ کرخزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچایا، ملک میں ماحولیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کے ذمہ داربھی یہی لوگ تھے، ماضی کے حکمرانوں نے مافیاکوبھی چندٹکوں کیلئے کھلی چھوٹ دے رکھی تھی، ان کے نزدیک ملک کامستقبل نہیں ان کی نسلوں کا مستقبل اہم تھا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ انہیں آنے والی نسلوں کی فکر ہے، وہ صرف وزیراعظم کاجملہ نہیں بلکہ ان کاایمان تھا، اسی مقصدکیلئے وزیراعظم عمران خان نے مشکل ترین جنگ لڑی، وزیراعظم نے آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…