ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنما پر فائرنگ ، اہلیہ جاں بحق

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلشن معمار میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی کار پر فائرنگ سےزخمی ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی اہلیہ دوران علاج چل بسیں ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس افغان بستی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی کار پر فائرنگ سے خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگیاتھا۔

روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والا شخص خود اپنی گاڑی چلاتا ہوا گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال پہنچا ، پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ عیسیٰ خان ولد طور خان اور 37 سالہ بختاور بی بی کے نام سے کی گئی ، زخمی خاتون عیسیٰ خان کی اہلیہ ہیں ، عیسیٰ خان کے بازو اور ران میں ایک ایک گولی لگی جبکہ ان کے اہلیہ کے ماتھے پر ایک گولی لگی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں جمعرات کی شام وہ دوران علاج چل بسی،جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے عیسیٰ خان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، زخمی ہونے والا عیسیٰ خان پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ منگھو پیر ٹاون کا صدر ہے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ویسٹ ڈویژن سوہائے عزیز ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہر اور رابستان خان کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ اسپتال پہنچ گئے ، زخمی عیسیٰ خان نے پولیس اور عہدیدران کوبتایا کہ واقعے کے وقت وہ اپنی اہلیہ اور 6 کے ماہ کے شہر خوار بچے کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس سے ہو کر اپنے گھر واقع افغان بستی فرید گوٹھ جا رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے کار کے دو طرف سے فائرنگ کر دی ، ملزمان کلاشنکوف اور پستول سے لیس تھے ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ، ایس ایس پی ویسٹ سوہائے عزیز کا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ، انہوں نے بتایا کہ زخمی نے واقعہ کی جو جگہ بتائی ہے پولیس کو اس مقام سے کوئی خول نہیں ملے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مقتولہ اور انکے شوہر عیسی خان کوکون سے ہتھیار سے گولیاں ماری گئیںتاہم پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…