ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

چھ ماہ سے وظیفہ نہ ملنے کی وجہ سے مستحق فنکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ چھ ماہ سے وظیفہ نہ ملنے کی وجہ سے مستحق فنکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ۔ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ چھ ماہ کے وظیفے کے چیک بہت جلد بن جائیں گے اور انہیں ادائیگی کر دی جائے گی مگر ابھی تک

اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے فنکار انتہائی تنگ دستی او ر غربت کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس لئے مطالبہ ہے کہ چھ ماہ کے وظائف کی مد میں یکمشت ادائیگیاں کی جائیں۔ فنکاروں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سینئر آرٹسٹوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو نام نہاد فنکاروں کی سکروٹنی کرے تاکہ اصل حقداروں کو ان کا حق مل سکے ۔ پہلے فنکاروں کی تعداد1600تھی جنہیں اب 1900کر دیاگیا ہے او ر اس میں بعض ایسے لوگ ہیں جن کا فن سے دور دور کا بھی تعلق نہیں ۔دوسری جانب شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ رابی فائونڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی اداروںمیں محنت مزدوری کرنے والے طلبہ کیلئے بھی ایک تعلیم کی ایک شفٹ رکھی گئی ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ بچے ایک دن معاشرے میں نمایا ں مقام حاصل کریں گے۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے سکولوں میں تین شفٹوں میںتعلیم دی جاتی ہے اور ایسے طلبہ جو شام کے اوقات میں محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتے ہیںانہیں پہلی شفٹ میں تعلیم دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی محنت مزدوری بھی کر سکیں اور ان طلبہ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں طلبہ کوبہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی دی جاتی ہے ۔میری صاحب ثروت شخصیات سے اپیل ہے کہ وہ غریب اور مستحق گھرانوں کے بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے منصوبے شروع کریں اور اسی سے پاکستان کی قسمت بدلی جا سکتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…