منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

گھی ملوں نے ملک بھر میں فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دیدی

datetime 17  جون‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) گھی ملوں نے ملک بھر میں فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچر ایسوی ایشن نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ سابق چیئرمین شیخ امجد رشید نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو گھی ملیں بند کردیں گے،حکومت کی جانب سے فاٹا اور

پاٹا کو ٹیکس چھوٹ کے فیصلے کے بعد ملیں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔سابق صدر شیخ عمر ریحان نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں گھی اور تیل انڈسٹری کو ریلیف دینے کے بجائے تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا گیا ہے،ملک بھر میں 122 سے زائد گھی ملیں ہیں،بجٹ میں فاٹا پاٹا کے عوام کے نام پر بڑے سرمایہ داروں کی گھی انڈسٹریز کو غیر ضروری مراعات دینا قابل قبول نہیں۔فیصلے سے حکومت کو خوردنی تیل کی درآمد میں تقریباً 160 ارب روپے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے،فاٹا پاٹا گھی انڈسٹریز کو ٹیکس چھوٹ دینے سے مقامی صنعتوں کی بندش اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے،اس فیصلے سے ہماری فیکٹریاں کھنڈر بن جائیں گی،اعلی عدلیہ سے رجوع سمیت تمام قانونی راستہ اختیار کریں گے، اگر شنوائی نہ ہوئی تو فیکٹریاں بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے تک کمی کردی گئی۔درجہ دوم کا گھی 5 روپے کمی سے 260 روپے فی کلوجبکہ درجہ دوم کا آئل 10 روپے کمی سے260 روپے فی لٹر ہوگیا۔اسی طرح 50 کلوگرام چینی کا تھیلا 30روپے سستا ہوکر 4700 روپے کا ہوگیا۔لاہور شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت3روپے کمی سے274روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت2روپے کمی سے189روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے153روپے فی درجن رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…