ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل پاکستان کے سیاحتی مقام ہنزہ میں کچرا اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف بول پڑیں

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (این این آئی)کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل پاکستان کے سیاحتی مقام ہنزہ میں کچرا اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف بول پڑیں۔روزی گیبریل نے طویل کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی جس کا عنوان نارتھ کو صاف رکھیں تھا۔مقامی لوگوں نے روزی سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے پر آواز اٹھائیں جس پر وی لاگر نے

ان کے پیغامات کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔روزی کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہنزہ کے مقامی لوگوں کو سیاحوں کا استقبال کرنا بے حد پسند ہے اور وہ اس قسم کے میوزک فیسٹیول کے انعقاد پر بھی خوش ہیں تاہم اس قسم کی ڈانس پارٹیز میں اب جو ہورہا ہے اس سے انہیں اپنی روایات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔خیال رہے کہ کینیڈین وی لاگر اس وقت ہنزہ میں موجود ہیں اور ان سے مقامی افراد نے سیاحوں کی شکایت کی۔مقامی افرادنے بتایاکہ ہمارے علاقے میں دوسرے شہروں سے لوگ آکر فحاشی، منشیات کلچر اور کچرا پھیلا رہے ہیں جس کی ہم بالکل اجازت نہیں دے سکتے۔وہاں کے لوگوں نے روزی سے درخواست کی کہ وہ دیگر افراد کے علم میں یہ مسئلہ لائیں تاکہ بروقت معاملہ سنبھالا جاسکے۔ دوسری جانب نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیاری شاعری کو اپنی آواز میں گایا ہے،رات کو سوئے اور صبح اٹھ کر سوشل میڈیا پر گانا ریلیز کر دیا اس کا گلوکاری کے حقیقی فن سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ جوگلوکارحقیقی معنوں میں موسیقی کے شعبے سے وابستہ ہیں ان سے پوچھیں کہ اپنی آوازمیں پختگی لانے کیلئے کتنے کتنے گھنٹے استادوں کی زیر نگرانی ریاضت کرناپڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کے دورمیں ہر کوئی گلوکار بناہوا ہے اسی وجہ سے یہ شعبہ بھی زبوں حالی کا شکارہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہرگز نئے گانے والوں کے خلاف نہیں لیکن کسی بھی شعبے کواپنانے کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اور پائیدارکامیابی کیلئے ان پر چلنا نا گزیر ہوتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…