بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

60ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت لیکن صرف ایک دن میں کتنی درخواستیں جمع ہو گئیں؟حیران کن انکشاف

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن ، این این آئی) سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ خلیجی ویب سائٹ کے مطابق موصول ہونے والی درخواستیں صرف 24 گھنٹوں میں ملی ہیں۔ وزارت حاج و عمرہ نے لنک 24 گھنٹے قبل جاری کیا تھا۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے

مطابق ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جب کہ 40 فیصد خواتین کی ہیں۔ حج کی درخواستیں جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے۔ درخواستوں کی حتمی منظوری کا مرحلہ 13 ذو القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے کہاہے کہ محرم کے بغیر خواتین سمیت حج کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد حج کے لیے آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج نے کہاکہ حج پرمٹ صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ایپلی کیشن میں صحت کی تمام ضروری شرائط مکمل ہوں گی۔ وزارت کے پاس کوئی بھی درخواست کسی بھی وقت مسترد کرنے کا حق ہے۔حج پرمٹ کی درخواست بھیجنے سے قبل ایلی کیشن بھیجنے والے افراد کو اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ انہوں نے گذشتہ پانچ برسوں میں حج نہیں کیا، وہ کسی

بیماری میں مبتلا نہیں اور انہیں کووڈ19 نہیں۔وزارت حج کی ایک ٹویٹ کے مطابق حج ایپلی کیشن کی سکروٹنی کا عمل 25 جون سے شروع ہوگا۔ اس میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ پیکج کے لیے سلیکشن کے تین گھنٹوں کے اندر اندر رقم کی ادائیگی کرنا ہوگی تاکہ درخواست مسترد نہ کی جائے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…