جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

جی میل استعمال کرنے والے افراد تیار ہو جائیں ،گوگل نے اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن ) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے جی میل سروس کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔گوگل کے مطابق جی میل کو ری ڈیزائن کرکے اس میں متعدد نئے ٹولز کا اضافہ کیا جائے گا جو کمپنی کے دیگر ٹولز جیسے ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ کام کرسکیں گے۔یہ بنیادی طور پر گوگل کی جانب سے اپنی دفتری امور کی ایپس کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے

جس میں جی میل کو کمانڈ سینٹر کی حیثیت دی جائے گی۔مگر گوگل کی جانب سے صرف دفتری ورکرز کو ہدف بنانے کی بجائے جی میل کے عام ورڑن میں ان ٹولز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔جی میل میں سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے فیچر اسپیسز کی شکل میں ہوگی جس میں مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کسی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔اس فیچر میں لوگ ایک دوسرے سے چیٹ، فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے۔یہ ٹولز گزشتہ سال سے گوگل ورک اسپیس کے ان صارفین کو دستیاب ہیں جو ماہانہ 12 سے 18 ڈالرز (1870 سے 2800 روپے تک) ادا کرتے ہیں مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اب ان ٹولز کو تمام گوگل اکاؤنٹس کے لیے مفت فراہم کیا جائے گا۔ گوگل کے مطابق کنزیومر اور بزنس پراڈکٹس کو ایک جگہ جمع کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کے بیس کو بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔گوگل کے مطابق 3 ارب سے زیادہ افراد اس کی پروڈکٹویٹی سروسز بشمول جی میل، ڈاکس، ڈرائیو اور کیلنڈر کو استعمال کرتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے گوگل میٹ کے لیے بھی ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جارہا ہے جسے کمپینن موڈ کا نام دیا گیا ہے۔گوگل کی جانب سے چھوٹی کمپپنیوں کے لیے ایک نئی سبسکرائپشن سروس کا اعلان بھی کیا گیا جس کا مقصد جی میل یا ڈرائیو کی مدد سے اپنے کاروبار کو منظم کرنے والے چھوٹے اداروں کو کمپنی کے چند پریمیئم فیچرز تک رسائی دینا ہے۔ #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…