جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے پر عائد پابندی ختم

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان نے 40 سال سے کم عمر افراد کو ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے پر عائد پابندی کو ختم کردیا ہے تاکہ سعودی عرب سمیت بیرون جانے کے خواہشمند افراد کی ویکسینیشن میں مدد کی جا سکے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل فیصل نے کہا ہے کہ

سعودی حکام نے چینی ویکسین کو منظوری نہیں دی ہے لہٰذا چینی ویکسین لگانے والوں کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت ہے اور بہت سے لوگ اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سلطان نے کہا کہ آج سے ہم نے آسٹرا زینیکا کے 40سال سے کم عمر افراد پر استعمال کے حوالے سے عائد پابندی ختم کردی ہے۔ سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے چار ویکسین کی منظوری دی ہے جن میں آسٹرا زینیکا، فائزر ، موڈرنا اور جانسن اور جانسن شامل ہیں۔پاکستان کو کوویکس کوٹے کے تحت آسٹرا زینیکا کی 12 لاکھ خوراکیں موصول ہو چکی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت سفارتی ذرائع استعمال کررہی ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا سعودی عرب مستقبل میں چینی ویکسینوں کی منظوری دے گا یا نہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11 جون تک پاکستان کی 22 کروڑ آبادی میں سے 1.3فیصد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے جبکہ 3.8 فیصد لوگوں کو کم از کم ایک خوراک لگائی گئی ہے، ان میں سے زیادہ تر افراد کو سائنوفارم یا سائنوویک لگائی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…