جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہ ہوا،صوابدیدی فنڈ بھی نہیں رکھا، وزیر اعظم آفس ، ہائوس کے بجٹ میں بڑااضافہ

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنے ذاتی اخراجات کو منجمد رکھے ہیں تاہم وزیر اعظم آفس اور ہائوس کے بجٹ میں 18 کروڑ40 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے ،بجٹ دستاویزات 2021-22 کے مطابق وزیر اعظم

عمران خان آئندہ مالی سال میں بھی اپنی تنخواہ اور الائونسز کی مد میں مجموعی طور پر 24 لاکھ41 ہزار روپے وصول کریں گے جبکہ رواں مالی سال میں بھی ان کی تنخواہ اور الائونسز کیلئے اتنی ہی رقم رکھی گئی تھی ۔وزیر اعظم کی ماہانہ تنخواہ تقریباً2 لاکھ روپے ہے ،انہوں نے اپنے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن وزیر اعظم آفس پبلک اور وزیر اعظم آفس انٹرنل کا مجموعی بجٹ 73 کروڑ 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر 92 کروڑ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے ،بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال2021.22 میں وزیراعظم نے اپنے اخراجات منجمد کر لیے ہیں،وزیراعظم آفس اور ہائوس کے اخراجات کے بجٹ میں 18 کروڑ 40 لاکھ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم آئندہ مالی سال میں بھی تنخواہ کی مد میں 24 لاکھ 41 ہزار سالانہ وصول کریں گے۔ دستاویز کے مطابق رواں سال بھی وزیراعظم نے اتنی ہی تنخواہ وصول کی۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم افس

انٹرنل کا بجٹ 38 کروڑ 90 لاکھ سے بڑھا کر 40 کروڑ 10 لاکھ کر دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم آفس پبلک کا بجٹ 34 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھا کر 52 کروڑ کر دیا گیا۔ رواں سال وزیراعظم آفس پبلک کا اصل بجٹ 47 کروڑ40 لاکھ تھا۔نظر ثانی کر کے بجٹ میں 13 کروڑ کی کمی کی گئی۔ وزیراعظم کی جانب سے مختلف شخصیات کو تحائف کی مد میں دینے کے لیے صرف 5 لاکھ مختص کئے ہیں ۔ وزیراعظم نے اپنا کوئی صوابدیدی فنڈ نہیں رکھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…