جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

خواتین کو محرم کے بغیر حج کی درخواست دینے کی اجازت مل گئی

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی حکومت نے کہاہے کہ محرم کے بغیر خواتین سمیت حج کا ارادہ رکھنے والے تمام افراد حج کے لیے آن لائن رجسٹر کروا سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج نے کہاکہ حج پرمٹ صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ایپلی کیشن میں صحت کی تمام ضروری شرائط مکمل ہوں گی۔ وزارت کے

پاس کوئی بھی درخواست کسی بھی وقت مسترد کرنے کا حق ہے۔حج پرمٹ کی درخواست بھیجنے سے قبل ایلی کیشن بھیجنے والے افراد کو اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ انہوں نے گذشتہ پانچ برسوں میں حج نہیں کیا، وہ کسی بیماری میں مبتلا نہیں اور انہیں کووڈ19 نہیں۔وزارت حج کی ایک ٹویٹ کے مطابق حج ایپلی کیشن کی سکروٹنی کا عمل 25 جون سے شروع ہوگا۔ اس میں یہ بھی لکھا ہوا تھا کہ پیکج کے لیے سلیکشن کے تین گھنٹوں کے اندر اندر رقم کی ادائیگی کرنا ہوگی تاکہ درخواست مسترد نہ کی جائے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج نہیں کیا ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب کے خود مختارپبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف)نے اِیاس الدوسری اورعمرالمضحی کواپنے مینا(مشرق اوسط اور شمالی افریقا)سرمایہ کاری ڈویژن کا سینئرڈائریکٹرز مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کا یہ خودمختار دولت فنڈ 430 ارب ڈالر کے اثاثوں کا انتظام کرتا ہے۔اس نے عبداللہ شیکر کو اپنے عالمی کیپٹل فنانس ڈویژن کاسینئر ڈائریکٹرمقرر کردیا۔پی آئی ایف نے ایک بیان میں کہا کہ ایاس الدوسری سعودی عرب میں گولڈ مین سچز کے شعبہ سرمایہ کاری بنک کاری کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ اب دولت فنڈ کے میناسرمایہ کاری ڈویژن میں مشاروتی شعبے کے سربراہ

ہوں گے۔اس سے سرمایہ کاری کی سرگرمیوں اور سرمائے کو بروئے کارلانے کے لیے فیصلہ سازی کے عمل میں مدد ملے گی۔بیان کے مطابق المضحی مینا ڈویژن میں براہ راست سرمایہ کاری کے سربراہ ہوں گے۔وہ اہم تزویراتی شعبوں میں پی آئی ایف کی سرمایہ کاری اور مواقع کی نگرانی کے فرائض بھی انجام دیں گے۔وہ اس سے پہلے

عبداللطیف جمیل انویسٹ منٹس، ووکس ویگن گروپ، میکنزی اینڈ کمپنی اور سعودی آرامکوجیسے بڑے اداروں میں کام کرچکے ہیں۔پی آئی ایف نے جون کے اوائل میں اپنے مقامی ہولڈنگ سرمایہ کاری ڈویژن کو وسعت دے کر مینا سرمایہ کاری ڈویژن میں تبدیل کردیا تھااورکارپوریٹ فنانس ڈویژن کو عالمی کیپٹل فنانس ڈویژن میں تبدیل کردیا

ہے۔فنڈ نے اپنے دونائب گورنروں کا بھی تقرر کیا ہے۔وہ خودمختار دولت فنڈ کی مسلسل ترقی اور توسیع کی نگرانی کریں گے۔پی آئی ایف سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت معیشت کومتنوع بنانے کے منصوبوں پرعمل درآمد میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔اس ویژن کامقصد تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنا اور اس کے بجائے سعودی عرب

کے لیے آمدن کے متنوع ذرائع پیدا کرناہے۔اس مقصد کے لیے سعودی عرب کا سرکاری سرمایہ کاری فنڈ جدید ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔ غیرملکی درآمدات کو کم کرنے کے لیے سعودی مصنوعات کو فروغ دیاجارہا ہے۔توقع ہے کہ سعودی فنڈ 2025 تک ملکی معیشت میں سالانہ کم سے کم 40 ارب ڈالرشامل کرے گا اور اس سال تک اس کے کل اثاثے بڑھ کر 10 کھرب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…