ریاض (این این آئی)سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے سیکریٹری برائے لائحہ جات عادل الیوسف نے کہا ہے کہاگر ملازمت کا معاہدہ تین برس سے زیادہ مدت تک چلتا رہے تو وہ لامحدود مدت کے معاہدے میں تبدیل ہوجائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق عادل الیوسف نے کہا کہ یہی قانون سالانہ معاہدوں والے سرکاری ملازمین پر بھی لاگو ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی ملازمت کا معاہدہ تین برس سے زیادہ مدت تک جاری رہے تو ایسی صورت میں نجی اداروں اور کمپنیوں کے ملازمین کی طرح ان کی ملازمت کا معاہدہ بھی غیر معینہ مدت والے معاہدہ ملازمت کی شکل اختیار کرلے گا۔وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے سیکریٹری نے بتایا کہ سعودی کابینہ نے حال ہی میں جن سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے ان کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے۔نئے ضوابط کا تعلق سعودی ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور معاہدہ ملازمت کے اختتام پر نہای الخدم (اینڈ آف سروس)وغیرہ امور سے ہے۔
3برس چلتا رہنے والا ملازمت معاہدہ لامحدود مدت معاہدے میں تبدیل سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































