جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

شدید ترین گرمی میں سکولز کھولنا خطرہ بن گیا درجنوں بچے بے ہوش، ناک سے خون بہنے لگا

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ ملپور میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے سخت گرمی کا شکار 25 بچے بے ہوش گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول انتظامیہ نے بتایا کہ آئیسکو کو متعدد مرتبہ شکایات کی گئیں لیکن شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ سخت گرمی کے باعث کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ گئی۔

سکول انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور کے سکولوں میں بھی ایسے ہی واقعات دیکھنے میں آئے تھے۔ گرمی کی شدت کے باعث سکولوں میں بچے نڈھال ہونے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول میں 2 بچوں کی حالت غیر ہوگئی ، بچوں کے ناک سے خون بہنے لگا، جس پر اساتذہ نے ان بچوں کے سروں پر فوری ٹھنڈا پانی ڈالا اوران کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔اساتذہ نے محکمہ تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کلاسز کے اوقات کار میں مزید کمی کی جائے، تاکہ بچے صبح کے اوقات میں ہی کلاسز پڑھ کر واپس گھروں کو جاسکے۔یادرہے پاکستان میں پہلی بار گرمیوں کی چھٹیوں کی بجائے جون میں سخت ترین گرمی میں سکول و دیگر تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے یکم جون سے چودہ اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دی جاتی تھیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی

کم ترین مثبت شرح اور کم ترین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کم ترین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی کم ترین

شرح بھی رپورٹ ہوئی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں صرف 40 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انوں نے مزید بتایا کہ دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 32 فیصد رہی۔زعیم ضیاء نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 33 ٹیسٹ کیئے گئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…