پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے اس سال عازمین حج سے متعلق شرائط کا اعلان کردیا

datetime 8  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ ، ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح المشاط نے اس سال عازمین حج سے متعلق شرائط کا اعلان کیا ہے۔روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم  کی شائع خبر کے مطابق  ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ’ اس سال حج کے عازمین کی اہم ترین شرط ویکسین ہے۔ امیدوار ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو

یا کوئی ایک خوراک لی ہو یا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت پاچکا ہو۔ یہ اس سال حج کےعازمین کی بنیادی شرط ہوگی اس سوال پر کہ کیا کورونا وبا سے زیادہ متاثر ممالک کو اس سال حج سے مستثنی رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر عبدالفتاح المشاط نے کہا کہ حج کا طریقہ کار جامع ہوگا۔دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ عمرہ زائرین کی سہولت اور رہ نمائی کے لیے تیار کی جانے والی ایپ اعتمرنا سے اب تک 20 ملین افراد مستفید ہوچکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اعتمرنا ایپ کے ذریعے دی جانے والی ہدایات میں مسجد حرام میں نمازوں کے اوقات، کرونا وبا کے نماز کے دوران ایس اوپیز، عمرہ کی ادائی، مسجد نبوی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا شیڈول بھی شامل ہے۔مکہ معظمہ اور مدینہ م منورہ میں خصوصی مراکز سروسز سے اب تک بیرون ملک سے آنے والے 30 ہزار معتمرین مستفید ہوچکے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت حج نے حرم کی حدود سے

حرم مکی تک نمازیوں اور معتمرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چار مقامات مختص کیے گئے ۔ اب تک اس سروس کے تحت 1 لاکھ 20 ہزار گاڑیاں چلائی گئی ہیں جس کے لیے2500 بسوں کا استعمال کیا گیا۔سعودی عرب کی وزارت حج نے محفوظ عمرہ ماڈل اپنانے

کے لیے جدید تکنیکی آلات اور ڈیجیٹل اقدامات کیے ہیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کو وبا کے دنوں میں ہرقسم کا تحفظ اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ عمرہ زائرین کی خدمت کرنے والے اداروں میں حکومتی اداروں کے ساتھ نجی شعبہ بھی شامل ہے۔ زائرین اور معتمرین کے لیے چھ رضاکارانہ پروگرامات کے دوران18 ہزار رضاکارانہ گھنٹے کام کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…