بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا حج کے لئے چینی ویکسین کی منظوری دینے کا عزم

datetime 4  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی درخواست پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی نے کووڈ19کی چین کی ویکسین کی منظوری دینے کا عزم کیا ہے تاکہ پاکستانی حجاج سعودی عرب آسکیں۔ یہ بات جمعہ کو اس وقت سامنے آئی جب سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی کے ساتھ

سعودی عرب کے قونصل جنرل مسٹر بندر الدیال اور کنگ سلمان ریلیف آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے یہاں وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ اجلاس کے آغاز کے دوران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سعودی عرب نے عازمین حج کیلئے چین کی COVID-19 ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے۔ لہذا اس سے پاکستانی عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو چین کی COVID-19 ویکسین لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے لوگ کافی پریشان ہیں کہ انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں ہوگی کیونکہ ان کے پاس چینی ویکسین کے لگانے کا سرٹیفکیٹ ہے۔ سعودی سفیر نے وزیراعلی سندھ کو یقین دلایا کہ چینی ویکسینز کی منظوری دی جائے گی اور پاکستان کے لوگوں کو حج کیلئے سعودی عرب میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹرز ملاقات کے لئے آنے والے سفارتکاراپنے ساتھ کنگ سلمان میڈیکل سنٹر کا ایک وفد اپنے ساتھ لائے تھے تاکہ کراچی اور شکارپور میں ایک ہفتہ طویل میڈیکل کیمپ لگایا جائے۔ سعودی ڈاکٹر آنکھوں اور دل کے مریضوں کا علاج کریں گے اور ضرورت پڑنے پر سرجری بھی کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آنکھوں کی

سرجری کیمپ میں کی جاسکتی ہے لیکن اوپن ہارٹ سرجری صرف متعلقہ آپریشن تھیٹر میں کی جاسکتی ہے۔ ہمارے پاس سکھر ، ٹنڈو محمد خان اور کراچی میں کارڈیک اسپتال ہیں جہاں اوپن ہارٹ سرجری آسانی سے کی جاسکتی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر صحت اور سکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ سعودی عرب کے ڈاکٹرز کے ساتھ ایک الگ میٹنگ کریں اور ان کے کیمپوں کیلئے مناسب منصوبہ بنائیں اور انہیں ضروری سہولیات اور تحفظ فراہم کریں۔ وزیراعلی سندھ نے آنے والے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پیش کیں اور انکے تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…