اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت سے کرونا بہت جلد ختم ہو جائے گا ۔ مشکل صورت حال سے نکل آئے ہیں شادی ہال اور سکول و کالجزبھی کھلنا شروع ہو گئے ہیں ۔ اسلام آباد انتظامیہ نے وزیر اعظم کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تقریباً 500 ارب روپے کی زمین واگزار کروا چکے ہیں ۔ اسلام آباد کے سیکٹروں سے
روزانہ 16 ٹن کوڑا اٹھایا جا رہا ہے اگر صفائی کے لئے شہریوں نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو ہمارے لئے بہت مشکل ہو جائے گی ۔گزشتہ روز خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک اسلام آباد میں 81500 کرونا کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بہت کم ہے ۔ حکومتی اقدامات اور ویکسینیشن کی جانے سے اسلام آباد میں کرونا کی شرح بہت کم ہو گئی ہے اور بہت جلد کرونا کا صفایا ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے مطابق قبضہ گروپوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر کے 500 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروائی جا چکی ہے اور اس میں کچھ ضعیف لوگوں کے ساتھ زیادتی بھی ہوئی لیکن اب ہم نے ایک انٹیلی جنس کمیٹی بنا دی ہے تاکہ کسی بے گناہ ، مظلوم اور بوڑھے کے ساتھ زیادتی نہ ہو سکے ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ ہم نے جی ٹی روڈ پر بنے غیر قانونی پلازے گرائے اور سرینگر ہائی وے پر کئی شادی ہالز بھی گرا دیئے گئے اور تمام آپریشن جانبداری سے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد سے روزانہ 16 ٹن کوڑا اٹھایا جا رہا ہے اور اس پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں اگر شہریوں نے اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کیا تو یہ بوجھ بن جائے گا اس لئے صفائی کے لئے ہماری مدد کی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ کرونا کے خلاف ہماری پالیسی زبردست رہی ہے اور اب تک 81500 کرونا کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بہت کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کی جانے والی برق رفتار ویکسینیشن نے کرونا کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور جلد ہی کرونا ماضی کا حصہ بن