ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان میں تیار کردہ کروناویکسین کی لانچنگ آج ہو گی‘‘

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کی لانچنگ آج ہو گی، لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کورونا ویکسین کی تقریب رونمائی آج شام ساڑھے4بجےقومی ادارہ صحت میں ہو گی ،

جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور این سی اوسی کے حکام شریک ہوں گے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی، ای پی آئی پاک ویک ویکسین وفاق اور صوبوں کے حوالے کرے گا۔ یاد رہے چند روز قبل پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا اور کہا تھا کہ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔ وزارت صحت کے ذرائع نے کہا تھا کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلےفیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈریپ سےقبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کےٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نےتیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئےخام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…