اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

’’تحقیقاتی رپورٹ نہ آنے سے خدشات پیدا ہورہے ہیں‘‘رپورٹ روکنے کے پیچھے بڑی لابی ملوث ہے،جہانگیر تیرین گروپ نے سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 1  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)جہانگیر ترین گروپ کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر خان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ نہ آنے سے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں سعید اکبر نے کہا ہے کہ ایک بہت بڑی لابی ہے جو ہوسکتا ہے کہ رپورٹ روکنے کی کوشش کررہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ علی ظفر کی رپورٹ ہمارے حق میں ہے

تو انصاف ملنا چاہیے، امید ہے وزیر اعظم انکوائری کو انجام تک پہنچائیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سیاست نہیں، انصاف کیا جائے، بہت وقت گزر گیا ہے، جس انصاف کا وعدہ کیا گیا تھا اب وہ انصاف مل جانا چاہئے، کسی حکومتی عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔پیر کے روز عبوری ضمانت کیلئے عدالت پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے، عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا، تمام دوستوں نے وزیراعظم سے بات کی تھی، علی ظفر نے بڑی محنت سے رپورٹ مکمل کی، امید تھی رپورٹ منظرعام پر آجائے گی، علی ظفر نے کہا تھا مئی میں رپورٹ پیش کردوں گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے رپورٹ میں جو کہا ہے اس پر ایکشن لیا جائے، علی ظفر کی تحقیقات مکمل ہوگئی، اب تک رپورٹ منظرعام پر نہیں آئی، رپورٹ آنے پر کھل کر بات ہوگی۔ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر والے معاملے میں نذیر چوہان کیخلاف مقدمے سے بات بگڑی ہے، اس حوالے سے ہمارے دوست صحیح وقت پر بات کریں گے،ہمارے ساتھ سیاست نہیں انصاف کیا جائے۔ کہا گیا تھا کہ مئی میں رپورٹ پیش ہو جائے گی لیکن ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ رپورٹ میں کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ سے متعلق کچھ باتیں معلوم ہیں لیکن ابھی بات نہیں کرنا چاہتا، جب رپورٹ آئے گی تو ہر چیز میڈیا کے سامنے لاؤں گامیری کسی بھی حکومتی ذمہ دار سے ملاقات نہیں ہوئی، ہم اپنا کیس عدالتوں میں لڑ رہے ہیں،۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…