لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے دس ماہ میں ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہیں جس میں صرف ٹیکسٹائل برآمدات 17 فیصد اضافے سے 12 ارب 69 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔اعدادوشمارکے مطابق دس ماہ کے دوران ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر اور جاری کھاتے 77 کروڑ ڈالر سرپلس رہے
اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 26 فیصد اضافے سے 15 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔دس ماہ میں پٹرول کی کھپت 12 فیصد اضافے سے 67 لاکھ میٹرک ٹن رہی، ڈیزل کی کھپت 20 فیصد اضافے سے 61 لاکھ میٹرک ٹن، فرنس آئل کی کھپت 48 فیصد اضافے سے 24 لاکھ میٹرک ٹن رہی جبکہ دس ماہ میں بجلی کا استعمال 7 فیصد اضافے سے 102852 گیگا واٹ رہا۔دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 37 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار، کھاد کی فروخت 10 فیصد اضافے سے 50 لاکھ میٹرک ٹن، سیمنٹ کی کھپت 19 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 82 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے ملکی درآمدات و برآمدات، ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال بیرون ملک سے بھجوائی گئی رقوم میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں میں برآمدات 6.5 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 10 مہینوں کے دوران کرنٹ اکائونٹ 0.8 فیصد سرپلس رہا۔رواں مالی سال براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں ایف بی آر ریونیو 14.4 فیصد بڑھا ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال کے 10 مہینوں میں لارج اسکیل مینو فیکچرنگ 22.4 فیصد بڑھی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 30.63 فیصد بہتری آئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 21-2020 کے دس ماہ میں ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی جس میں صرف ٹیکسٹائل برآمدات 17 فیصد اضافے سے 12 ارب 69 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔دس ماہ کے دوران ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر اور جاری کھاتے 77 کروڑ ڈالر سرپلس رہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 26 فیصد اضافے سے 15 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔دس ماہ میں پٹرول کی کھپت 12 فیصد اضافے سے 67 لاکھ میٹرک ٹن رہی، ڈیزل کی کھپت 20 فیصد اضافے سے 61 لاکھ میٹرک ٹن، فرنس آئل کی کھپت 48 فیصد اضافے سے 24 لاکھ میٹرک ٹن رہی جبکہ دس ماہ میں بجلی کا استعمال 7 فیصد اضافے سے 102852 گیگا واٹ رہا۔دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 37 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار، کھاد کی فروخت 10 فیصد اضافے سے 50 لاکھ میٹرک ٹن، سیمنٹ کی کھپت 19 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 82 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔