ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران سینئر صحافی حامد میر کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 1  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما ،سینئر تجزیہ کار عبدالصمد یعقوب نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ جہاں آزادی صحافت کی بات آئیگی میں حامد میر کیساتھ کھڑا ہوں ، میں انہیں 1995سے جانتا ہوں،ان پر آج پابندی نہیں

لگی ، ان پر مشرف دور میں بھی پابندی لگی ، زرداری دور میں بھی لگی ، لیکن بدقسمتی سے یہ پابندی پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھی لگی ، میر ایہ ماننا ہے کہ کسی زبان کو اسی طرح بند نہیں کرایا جاسکتا،خاص طور پر حامد میر کو،یہ ٹھیک ہے کہ حامد میر کو انتہا تک نہیں جانا چاہئے تھا،ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہئے تھی،کس کے پروگرام کو آن ائیر ہونا چاہئے کس کے پروگرام کو آن ائیر نہیں ہونا چاہئے یہ اداروں کا کام نہیں ہے ، پروگرام کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف کے باقی رہنمائوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دیا تو عبدالصمد یعقوب نے کہا کہ عمران خان ، خود حامد میر کے ایک بہت اچھے دوست رہے ہیں ، ان کے بہت قریبی ساتھیوں میں سے رہے ہیں ، ان کی بے تحاشہ جگہوں پر تعریف کر چکے ہیں ، یہ کہنا کہ وزیر اعظم کو کوئی سمجھانے والا نہیں ہے ، میں یہ بات نہیں مانتا، وزیر اعظم خوداس بات کو بہت بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں ، دریں اثنا ایک ٹوئٹ میں سینئر صحافی حامد میر نے حمایت کرنے پر عبدالصمد یعقوب کا شکریہ اداکیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…