چین نے جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی

31  مئی‬‮  2021

بیجنگ (این این آئی) چین نے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جوڑوں کو 3 بچوں کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں حالیہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں شرح پیدائش میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔س تبدیلی کی منظوری صدر شی جن پنگ کی

زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔چین نے 2016 میں ایک بچے کی دہائیوں پرانی پالیسی ختم کرتے ہوئے جوڑوں کو 2 بچوں کی اجازت دے دی تھی تاہم اس پالیسی کے متوقع نتائج نہیں ملے کیونکہ چین کے کئی شہروں میں بچوں کی پرورش کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی جوڑے اولاد پیدا نہیں کرتے۔نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ‘پیدائش کی پالیسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے چین، ایک جوڑے کو 3 بچوں کی اجازت دینے کی پالیسی پر عملدرآمد کرے گا’۔رپورٹ کے مطابق پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ معاونتی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے جس سے ملک کی آبادی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، عمر رسیدہ افراد کے معاملے سے فعال طور پر نمٹنے کی حکمت عملی کو پورا کرنے اور انسانی وسائل کے فوائد کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔تاہم ان معاونتی اقدامات کی وضاحت نہیں کی گئی۔اس اعلان کو چین کے سوشل میڈیا پر پذیرائی نہ مل سکی جہاں کئی لوگوں نے کہا کہ وہ ایک یا دو بچوں کے بھی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ایک صارف نے ویبو پر لکھا کہ اگر حکومت مجھے 50 لاکھ یوآن (7 لاکھ 75 ہزار 650 ڈالر) دیتی ہے تو میں 3 بچوں کے لیے تیار ہوں۔چینی صدر کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں ریٹائرمنٹ کی عمر مرحلہ وار بڑھائی جائے گی، تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…