پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نجی ائیرلائن میں نازیبا حرکات کرنے والے جوڑے کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دوران سفرنجی ائیر لائن، ایئر بلیو میں جوڑے کے خلاف شکایت کرنے والے نوجوان مسافر فاروق علوی کا کہنا ہے کہ جہاز میں جوڑے کے خلاف شکایت سب سے پہلے ایک خاتون نے کی۔شکایت کرنے پر خاتون کی سیٹ بدل دی گئی۔مجھے اس معاملے

سے متعلق علم نہیں تھا۔اس کے بعد میرے چھوٹے بیٹے کی نظر جوڑے پر پڑی۔بیٹے نے مجھ سے سوال کیا کہ بابا انکل آنٹی کیا کر رہے ہیں؟بچے کے کہنے کے بعد جب میں نے مڑ کر دیکھا تو جوڑا غیر اخلاقی حرکات میں مشغول تھا۔میں نے ایئرہوسٹس کو کہا کہ یا تو ہماری سیٹ بدل دیں یا پھر اس جوڑے کی سیٹ بدل دیں ۔جب ائیرہوسٹس نے جوڑے کو منع کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارا کل ہی نکاح ہوا ہے اور ہم ایک روز پہلے شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔تاہم میں نے پھر بھی ایئرہوسٹس کو کہا کہ ان کا نکاح ایک روز قبل ہوا ہے یا پھر دو سال قبل لیکن ان کی حرکات بہت غیر اخلاقی ہیں لہذا ہماری سیٹ تبدیل کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں جوڑے کی ویڈیو بھی بنا سکتا تھا اور تصویر بھی بنا سکتا تھا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ کسی ایک غلطی کی وجہ سے ان کی پوری زندگی تباہ ہو جائے۔میں نے ویڈیو بنانے کی بجائے قانونی راستہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقام پر غیر اخلاقی حرکات کرنا جرم ہے اور نہ ہی ہمارا معاشرہ اس کی اجازت دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…