جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سابق آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے شعیب اختر بارے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

datetime 29  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی،اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین مائیکل کلارک نے اپنے ملک کے فاسٹ بالرز کے مقابلے میں پاکستان کے شعیب اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اختر بریٹ لی سے زیادہ تیز رفتار بالر تھے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شعیب اختر کی بالنگ کی رفتار بریٹ لی سے بھی زیادہ تھی۔مائیکل کلارک نے کہا کہ

شعیب اختر تیز ترین بالر تھے جن کا میں نے سامنا کیا۔ وہ 160kph کی رفتار سے بھی بالنگ کراسکتے تھے اور مسلسل تین اوورز میں بھی شعیب تیز بالنگ کرسکتے تھے۔آسٹریلیا کے سابق کپتان نے اپنی ہی ٹیم کے بریٹ لی، شائون ٹیٹ، مچل جانسن اور گیلیسپی کو فاسٹ بالر کہہ کر مخاطب کرنے کے بعد کہا کہ شعیب اختر ان سب سے زیادہ فاسٹ بالنگ کراتے تھے۔دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ محمد عامر کا یہ گلہ درست نہیں کہ انہیں مواقع نہیں دئیے گئے اور انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ پاپا مکی آرتھر ہمیشہ آپ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موجود نہیں ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ شرجیل خان اور فخر زمان کو ٹی20 میں اوپننگ کرانی چاہیے اور یہ دونوں دنیا کے کسی بھی میدان پر کسی بھی ٹیم کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کرکٹ کے امور میرے ہاتھ میں ہوتے تو میں عامر کو ٹی20 ورلڈ کپ میں ضرور کھلاتا، ان کے ساتھ شاہین شاہ،

حسن اور زاہد محمود کو کھلانے کے ساتھ ساتھ عماد اور فہیم اشرف کو بھی ٹیم کا حصہ بناتا۔عامر کی جانب سے ریٹائرمنٹ پر شعیب اختر نے کہا کہ عامر کا پاکستان کرکٹ سے معاہدہ تھا اور جو بھی مینجمنٹ ہو، عامر پاکستان کے لیے کھیلنے کا پابند ہیں، مینجمنٹ سے نمٹنا آسان نہیں ہوتا، آپ کو ہر طرح کی مینجمنٹ کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ

میں مینجمنٹ میں ہوتا تو عامر کو سمجھاتا کہ یہ مسائل ہیں اور بحیثیت باؤلر ان مسائل کو دور کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی آپ کے دن اچھے ہوتے ہیں اور کبھی برے، عامر کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاپا مکی آرتھر ہمیشہ آپ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے موجود نہیں ہوں گے، کبھی آپ بڑے بھی ہو جاتے ہیں، آپ کو اندازہ ہو گیا ہے کہ مینجمنٹ میری مرضی کی

نہیں آئی تو میں مزید محنت کروں گا۔سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ حفیظ بھی مینجمنٹ کی مخالفت کے باوجود کھیلے، حفیظ نے رنز کیے کوئی ان کو لفافے یا پیسے دے کر نہیں آیا، رنز کرکے ہی بچا ہے لہٰذا عامر کو حفیظ سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ محمد عامر کی واپسی میں نجم سیٹھی کا بہت اہم کردار ہے جس کے لیے میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں،

انہوں نے اور بورڈ نے عامر کی واپسی کے لیے بہت محنت کی اور پی سی بی نے عامر پر یہ احسان کیا تھا۔100 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے باؤلنگ کرنے والے سابق باؤلر نے کہا کہ عامر نے پاکستان کو چیمپیئنز ٹرافی سمیت اہم میچز جتوائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کے بعد ان کی پرفارمنس ابتری کا شکار رہی لہٰذا مصباح کی ان کے حوالے سے بات بالکل

درست معلوم ہوتی ہے، مصباح کا یہ کہنا درست ہے کہ عامر کی باؤلنگ کی رفتار کم ہوئی ہے اور ان کی یہ بات بالکل بھی غلط نہیں اور اس بات پر برا نہیں منانا چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیلنے کا موقع فراہم کیا لہٰذا عامر کا یہ گلا ناجائز ہے کہ اس کو مواقع نہیں ملے، ان کو مواقع اس لیے نہیں دیے گئے کیونکہ ان کی کارکردگی تنزلی کا شکار ہوئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…