پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا اسرائیل سے برداشت نہ ہو سکا، غصے سے آگ بگولہ

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا اسرائیل سے برداشت نہ ہو سکا، غصے سے آگ بگولہ ہونے لگا۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے جنرل مینیجر ایلون یوشپز نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان خود شیشے کے محل میں رہتا ہے، پاکستان کو اپنے ملک کے

اندر انسانی حقوق کی صورت حال کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انسانی حقوق کا ’چمپئن‘ پاکستان مشرق وسطیٰ کی واحد جمہوریت (اسرائیل) کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے خصوصی سیشن میں تبلیغ کر رہا ہے، یہ دوہری پالیسی ہے۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے انسانی حقوق کمیشن کے ورچوئل اجلاس میں پاکستان بھی ان 24 ممالک میں شامل تھا جنھوں نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی انٹیلی جنس کے وزیر ایلی کوہن نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔انہوں نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ نمٹنے کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ ہم اسے جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ شام، یمن کے علاوہ لبنان اورفلسطین میں بھی ایران کی کھلی مداخلت جاری ہے۔یوسی کوہن نے کہا کہ ایران ان ممالک میں گروہوں کو مسلح کر رہا ہے۔یہ ایک خطرناک ٹیومر ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ وہ شام میں کیا ڈھونڈ رہا ہے کیوں کہ اس نے وہاں اسکول اور اسپتال نہیں بنائے ہیں۔انہوں نے فلسطین کے معاملے پر بھی زور دیا اور کہا کہ فلسطینی شہر میں جو کچھ ہوا اس سے عرب ممالک کے ساتھ امن معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…