پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا سے بے روزگار ہونے والے 40 لاکھ افراد کو 12 ہزار فی کس دینے کا فیصلہ

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ای سی سی نے احساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری دے دی،دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی،احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ء تک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے۔ حکومت نے کورونا سے بے روزگار

ہونے والے چالیس لاکھ افراد کو بارہ ہزار کی کیش گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 48 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ای سی سی نے احساس کفالت پروگرام کے فیز 2 کی منظوری دے دی،دوسرے مرحلے میں احساس کفالت پروگرام کے مستحقین کی تعداد80 لاکھ تک بڑھائی جائے گی،احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری سے جون 2021ء تک کیلئے مستحقین کو 12 ہزار دیئے جائیں گے،حالیہ سروے کے دوران 40 لاکھ مستحقین کی نشاندہی کی گئی تھی،نئے مستحقین کی شمولیت سے احساس کفالت پروگرام پر 48 ارب خرچ ہوں گے۔واپڈا کو خالص ہائیڈل منافع کی ادائیگی کے معاملے پر کمیٹی قائم کر کے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی،ای سی سی میں پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021ء کے اطلاق کیلئے 12 نوٹیفیکیشن منظور کرلئے گئے،کرتار پور کاریڈور کے خصوصی سکیورٹی ونگ کیلئے 40 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی،ایوی ایشن ڈویژن کے ملازمین کے اخراجات کیلئے 70 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی،کیبنٹ ڈویژن کے 6 ایوی ایشن سکواڈرن

کی مرمت اور خریداری کیلئے 28.89 کروڑ روپے،نیوی ہیڈ کوارٹرز کے آپریشنل اخراجات کیلئے 3.90 ارب روپے،وزارت تعلیم کیلئے 12.47 کروڑ،وزارت آئی ٹی کے ادارے ایس سی او کے اخراجات کیلئے 81.94 کروڑ روپے،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کو پنشن ادائیگی کیلئے 4.28 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، پارک کے ملازمین کی پنشن واجبات کی ادائیگی کیلئے 80.65 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…