اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عبقری میں ایک صارف لکھتا ہے کہ قہوہ پیا! ڈاکٹرز نے بائی پاس کرنے سے انکارکردیا۔اس قہوہ سے دل کی بیماریاں، گردوں کی پتھری معدہ کے مسائل، آنتوں کے مسائل، جگر کی خرابی، پھیپھڑوں اور دمہ، جلد پر اگر اس چھلکے کا پائوڈر بناکر لگایا جائے تو اپنی مثال آپ ہے۔ بلڈ پریشر کم یا زیادہ دونوںکے لیے مفید ہے محترم
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم مرشد پاک آپ اور آپ کی اور عبقری کا سایہ مجھ پر میرے تمام گھر والوں پر اور تز! مام اہل ایمان جن و انس کے سروں پر سلامت رکھے اور آپ کو نبی کریمﷺ کے قدموں میں جگہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں بالخصوص سرور کونینﷺ کا پڑوس عطا فرمائے (آمین)۔عبقری رسالہ کے قارئین کیلئے ایک آزمودہ ٹوٹکہ پیش کررہا ہوں۔ واقعہ کچھ یوں کہ میرے چچا کو چند سال پہلے ہارٹ اٹیک ہوا‘ اللہ کریم نے ان کو شفاء دی۔کارڈیالوجی ہسپتال والوں نے انہیں ادویات دے دیں کہ ادویات کا ناغہ ہرگز نہیں کرنا‘ ہر مہینے بعد تفصیلی چیک اپ کا بھی کہا۔قارئین! یہ پڑھ کر حیران ہوں گے کہ میرے چچا جان نے کارڈیالوجی ہسپتال کی تمام ادویات صرف چند ہفتے استعمال کیں‘ تقریباً چار ماہ ہوگئے ہیں انہوں نے ادویات کا استعمال بالکل چھوڑ دیا ہے‘ ٹیسٹ کرواتے رہتے ہیں بالکل تندرست ہیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ سب کیسے ہوا اب آپ کو بتاتا ہوں:۔جب میرےچچا کو اٹیک ہوا
تو ہمیں ایک جاننے والے نے بتایا کہ مجھے بھی اٹیک ہوا تھا اور ڈاکٹروں نے مجھے کہا کہ تین ماہ کے اندر اندر بائی پاس کروالو ورنہ موت واقع ہوجائے گی۔ میں بہت زیادہ پریشان تھا‘ پھر مجھے کسی جاننے والے نے ’’ارجن ‘‘ کے درخت کا چھلکا 10 سے 12گرام کی مقدار میں صبح و شام چائے بناکرتین ماہ تک استعمال کرنے کا کہا۔ وہ کہتے ہیں کہ
میں نے ایسا ہی کیا‘ تین ماہ بعد جب ٹیسٹ کروائے تو ڈاکٹروں نے کہا کہ تم تو بالکل ٹھیک ہو‘ اب تمہیں بائی پاس کی کوئی ضرورت نہیں۔ اب وہ کھانے پینے میں بھی کوئی پرہیز نہیں کرتے۔ الحمداللہ بالکل ٹھیک ہیں‘ اسی طرح ہم نے بھی چچا کو تین ماہ یہ ارجن درخت کی چھال کی چائےاستعمال کروائی۔ دوران استعمال میرے چچا نے خود کو بہت بہتر
محسوس کیااور کچھ عرصہ کے بعد آہستہ آہستہ کارڈیالوجی ہسپتال کی تمام ادویات استعمال کرنا چھوڑ دیں۔ آج میرے چچا بالکل صحت یاب ہیں۔ نسخہ یہ ہے:ھوالشافی:ارجن کا چھلکا تقریباً 10 یا 12 گرام 1½کپ پانی میں چھوٹے ٹکڑے کرکے ابال لیں اتنا کہ ½کپ پانی رہ جائے اس کے بعد ½کپ دودھ اور حسب ذائقہ چینی ملا لیں اور ہلکا سا ابال دے
کر اتار لیں یہ ایک کپ چائے تیار ہے اس کو چھان لیں۔ اس چائے کو صبح ناشتہ کے بعد اور رات کھانا کھانے کے بعد تین ماہ بلاناغہ استعمال کریں۔ اس چائے سے دل کی بیماریاں، گردوں کی پتھری معدہ کے مسائل، آنتوں کے مسائل، جگر کی خرابی، پھیپھڑوں اور دمہ، جلد پر اگر اس چھلکے کا پائوڈر بناکر لگایا جائے تو اپنی مثال آپ ہے۔ بلڈ پریشر کم یا زیادہ دونوں کے لیے مفید ہے۔ ارجن کے درخت کا تنا سفیدہ کی شکل اور پتا امرود کے پتے کی شکل کا ہوتا ہے۔