بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کتوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی کورونا کی نئی قسم دریافت

datetime 23  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور (این این آئی)پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور اس کے بارے میں سائنسدانوں کی ریسرچ جاری ہے۔ ایک حالیہ تحقیق میں امریکہ اور ملائیشیا کے سائنسدانوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ کتوں سے انسانوں میں وائرس کی ایک قسم منتقل ہوسکتی ہے۔

الرجل ویب سائٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ملائیشیا میں 300 لوگوں کے ٹیسٹ کیے ہیں، جن میں آٹھ بچے ایسے وائرس کا شکار تھے جو اس سے قبل نہیں دیکھا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ ان کے ناک سے لیے گئے نمونے سے کیے گئے۔سائنسدانوں نے اس قسم کوC-Cove-HUBN-2018کا نام دیا ہے۔اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے صرف کتے ہی اس وائرس سے متاثر ہوتے تھے، لیکن اب اس نے انسانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔تاہم وائرس کی اس نئی قسم کا ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہونے کا عمل ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، اور یہ کہ کس طرح یہ انسانی قوت مدافعت کو متاثر کرتا ہے یہ ابھی تک غیر واضح ہے۔اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیقی سائنسدان انستازیہ ولاسووا نے اس تحقیق کو مسترد کیا کہ دنیا کو وائرس کی کسی نئی وبائی بیماری کا سامنا ہوسکتا ہے، لیکن انہوں نے اس معاملے میں مکمل اطمینان کا اظہار نہیں کیا، کیونکہ مستقبل میں یہ پریشانی کا باعث ہو سکتی ہے۔نئی قسم کے وائرس سے متاثرہ کتے ہاضمے کی پریشانی کا شکار تھے، اور یہ علامت انسانوں میں نہیں تھی بلکہ متاثرہ افراد سانس کی مشکلات اور دیگر علامات میں مبتلا تھے۔سائنسدان اس بات پر خوش ہیں کہ وائرس کی نئی قسم کے متاثرہ سات آٹھ مریض تندرست ہوگئے تھے اور صرف چھ دن بعد ہی انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…