پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اسرائیل پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو ویٹو کرنے پر چین امریکا پر شدید برہم

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ، قاہرہ(این این آئی) چین نے مشرق وسطی کے تناؤ میں امریکا کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق اجلاس کو ویٹو کر کے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل

سے فلسطین کے ساتھ مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر امریکا کا کردار مایوس کن ہے۔ امریکا نے اس اہم مسئلے پر بلائے گئے اجلاس کو ویٹو کرکے سلامتی کونسل کو مفلوج کردیا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں صارفین سے سوال کیا کہ جب فلسطینی عوام تکلیف میں مبتلا ہیں تو انسانی حقوق کے علمبردار امریکا اس اقدام پر حق بجانب ہے یا یہ امریکی مفادات کے لیے اسرائیل کو اپنی خدمات پیش کرنے کا ایک بہانہ ہے؟ اور کیا یہی بات امریکا اصول پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کہتا ہے؟دریں اثنادرجنوں معصوم فلسطینیوں کو شہید کرکے بھی اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوسکا اور اس نے مصر کی جنگ بندی کی تجویز بھی مسترد کردی۔ مصر نے فریقین میں جنگ بندی کی تجویز دی تھی جسے اسرائیل نے مسترد جب کہ حماس نے قبول کیا تھا۔ دوسری جانب فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل میں جمع کرادی۔ چین نے بھی قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا ہے جب کہ سلامتی کونسل کا چوتھے اجلاس کے بعد بھی مشترکہ اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا، فلسطینی مندوب نے متفقہ موقف نہ اپنانے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ امریکا نے بھی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں اپنے رویے پرعالمی تنقید مسترد کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…