جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فلسطین کا معاملہ، دوہرے معیار پر چین نے امریکہ کوکھری کھری سنا دیں

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ /واشنگٹن (این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے معاملے پر امریکا کے دہرے معیار پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی حملوں سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چینی وزیرخارجہ نے کی جبکہ ارکان کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے افتتاحی خطاب میں کہاکہ خون ریز تشدد کوفوری روکا جائے، جنگ علاقے کو بے قابو سیکیورٹی اورانسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے لہٰذا اسرائیل فسلطین جنگ فوری بند ہونی چاہیے۔ اس دوران

چین نے امریکا کے دوہرے معیار پر آڑے ہاتھوں لیا اور بیان میں کہا کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے بارے میں ‘ایک آواز’ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے لہٰذا واشنگٹن سے مطالبہ ہے کہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔چین کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اورسخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں، چین دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خیرمقدم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…