منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ہاں ہم واقعی یہ کام بالکل نہیں کر پائے۔۔۔ فواد چوہدری نے اپنی ہی حکومت کی بڑی ناکامی کا اعتراف کرلیا

datetime 30  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکام رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی کی وجہ سے بھی پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں

اضافہ ہوا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم بہت بار وزارت قانون کو اصلاحات لانے کا کہہ چکے ہیں مگر اس کی رفتار بہت سست ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اْن کے شوہر محمود چوہدری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب سے پہلے بختاور بھٹو اور محمد چوہدری کو نکاح کی مبارکباد پیش کی۔اْنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہترین زندگی گْزاریں گے۔آخر میں فواد چوہدری نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کو دْعائیں بھی دیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…