آج ن لیگ بھی چل کر ایم کیو ایم کے دروازے پر پہنچ گئی، مولانا سیدھی سادی دھمکیوں پر آگئے ہیں‘ کیا واقعی کوئی ایسا معاہدہ ہوا تھا اور مارچ آتے ہی سیاسی ہل جل بھی شروع ہو گئی،جاوید چودھری کا تجزیہ

5  مارچ‬‮  2020

ہالی ووڈ کی ایک فلم تھی ٹرمینیٹر‘ یہ اپنے دور کی کام یاب ترین فلم تھی اور اس کے پانچ سیکوئل بھی بنے تھے‘ یہ ایک ایسے مشینی انسان کی کہانی تھی جو مرتا نہیں تھا‘ اسے پوری دنیا مل کر مارتی تھی لیکن وہ دوبارہ اٹھ کر بیٹھ جاتا تھا اسے بھٹی میں جلا کر پگھلا بھی دیا جاتا تھا مگر وہ پگھلے ہوئے قطرے سے دوبارہ بن جاتا تھا‘

ہم اگر اپنی سیاست میں دائیں بائیں دیکھیں تو ہمیں ایم کیو ایم ٹرمینیٹر دکھائی دے گی‘ یہ ہر بار مارکھاکر ٹرمینیٹر کی طرح دوبارہ اٹھ کر بیٹھ جاتی ہے اور ہمیں بہرحال اسے اس جذبے کی داد دینا پڑے گی، آپ کو یاد ہوگا آج سے چند دن قبل بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو پیش کش کی تھی اور آج ن لیگ بھی چل کر ایم کیو ایم کے دروازے پر پہنچ گئی لہٰذا ہمیں ماننا ہو گا ایم کیو ایم نے صرف سات ایم این ایز کے ساتھ ملک کی تینوں بڑی جماعتوں کو اپنے دروازے پر کھڑا کیا ہوا ہے اور یہ حکومت گرائے یا نہ گرائے یا یہ کسی نئی حکومت کا حصہ بنے یا نہ بنے لیکن بہرحال یہ ایک سیاسی حقیقت ہے اور یہ حقیقت کسی نہ کسی طریقے سے ہر سیاسی موڑ پر اپنی گنجائش پیدا کر لیتی ہے اور ہم اس پر اسے داد دیتے ہیں، مولانا سیدھی سادی دھمکیوں پر آگئے ہیں‘ کیا واقعی کوئی ایسا معاہدہ ہوا تھا اور مارچ آتے ہی سیاسی ہل جل بھی شروع ہو گئی، بلاول بھٹو نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے جب کہ ن لیگ کراچی جا پہنچی، یہ ہلکی پھلکی موسیقی ہے یا پھر اپوزیشن واقعی کوئی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…