جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کسی کا جگر خراب ہو جائے تو پیوند کاری کی ضرور نہیں بلکہ ۔۔! معروف سائنسدان نے شاندار رپورٹ پیش کر دی

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈنبرا (این این آئی)ایڈنبرا کے سائنسدانوں نے کہاہے کہ اگر کسی کا جگر اچانک خراب ہو جائے تو اب ٹرانسپلانٹ یا پیوندکاری کی ضرورت نہیں ہوگی ٗجگر میں اگر خرابی پیدا ہو جائے تو اس میں خود کو ٹھیک کرنے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے ٗلیکن کچھ معاملات جگر کی ان قدرتی صلاحیتوں کو نقصان پہنچتا ہے جیسے جگر پر کوئی خطرناک چوٹ جس میں زیادہ ادویات کا استعمال ہوتا ہو۔یہ علاج کینسر کی ایک دوا سے ہوتا ہے

جو جگر کی قدرتی صلاحیتوں کو پہلے جیسا ہی بنا دیتی ہے۔یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے لیکن سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پیوندکاری کے اس متبادل کا جگر کے امراض کے مریضوں پر گہرا اثر پڑیگا۔برطانیہ میں ہر سال تقریباً دو سو لوگوں کو جگر کی خطرناک بیماری کا سامنا ہوتا ہے۔اکیس سالہ سٹوڈنٹ نرس کارہ واٹ کو دو سال پہلے جگر ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور چہرہ پیلا پڑنے لگا تو پتہ چلا کے ان کے جگر میں خرابی ہے جو بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ایڈنبرا کے ہسپتال میں انہیں بتایا گیا کہ انہیں جگر کی پیوندکاری کی ضرورت ہے۔ کارہ واٹ کہتی ہیں کہ یہ ان کیلئے یہ بہت بری خبر تھی۔سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس بات کی تحقیقات شروع کی ہے کہ آخر کچھ لوگو ں میں جگر خود کو ٹھیک کرنے کی قدرتی صلاحیت کیوں کھو دیتا ہے۔تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ جگر میں چوٹ لگنے سے جگر میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔ اس عمل میں جگر کے سیل بوڑھے ہونے لگتے ہیں اور ٹھیک سے کام نہیں کرپاتے۔ایک سائنسی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس کی ایک وجہ کیمیکل سگنل بھی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ سائنسدان یہ تجربہ انسانوں پر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس سے جگر کی پیوندکاری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ان تحقیق کاروں میں سے ایک سائنسدان ڈاکٹر تھامس برڈ کا کہنا ہے کہ اس علاج کی خوبصورتی یہ ہے کہ

اگر آپ کو شدید چوٹ آئی ہو اس کے باجود بھی اس علاج کے بعد آپ ایک نارمل زندگی گزارتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اب جگر کے شدید امراض میں مبتلا مریضوں پر اس علاج کا تجربہ کیا جائیگا اور ہم دیکھیں گے کہ آیا ہم جگر کی ہیوند کاری کے بغیر لوگوں کا علاج کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کارہ واٹ جیسے لوگوں کی مدد سے ہم اس تحقیق کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔سائنسدانوں کی یہ ٹیم جس میں گلازگو کی بیٹ سن انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین بھی شامل ہیں اس بات کی تحقیق بھی کر رہی ہے کہ کیا یہ سیل یا سگنلز جگر کے علاوہ دوسرے اعضا کو بھی متاثر کرتے ہیں جو انکے ناکارہ ہونے کا سبب ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…