پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

کپل شرما نے مداح کو لاجواب کر دیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو پر واپسی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مداح کو لاجواب کر دیا۔بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ اور اس کے میزبان آئے دن خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور ان کے مداحوں کو شو کی بندش سے متعلق فکر لاحق ہے جو کپل شرما کی مصروفیات اور خرابی صحت کے باعث چند ہفتوں کے لیے

بند کردیا گیا تھا مگر شو انتظامیہ کی جانب سے واپسی کے اعلان کے باوجود مداح کپل شرما کو جلد سے جلد اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب ان سے ایک مداح نے اس حوالے سے سوال پوچھا تو کپل نے بھی دلچسپ جواب دے کر مداح کو لاجواب کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مداح نے کپل شرما سے پوچھا کہ ان کی فلم ’فرنگی‘ کی شوٹ مکمل ہونے کے بعد ’دی کپل شرما شو‘ واپس آن ایئر ہوجائے گا، جس پر کپل شرما نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ’’ہاں جی اور کہاں جائیں گے‘‘۔ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ شو کی واپسی کب ہو رہی ہے، ہمارا ویک اینڈ بہت بورنگ جا رہا ہے، آپ جلد سے جلد واپسی کریں جس پر کپل نے کہا کہ جلدی آئیں گے پاجی، پیار کے لیے شکریہ۔دوسری جانب خبریں سامنے آئی تھیں کہ دی کپل شرما شو میں ماضی میں اہم کردار ادا کرنے والے علی اصغر اور سنیل گرور بھی واپسی کر رہے ہیں مگر ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے انہیں ایک الگ شو دیا جا رہا ہے جہاں ان کے ساتھ دیگر کامیڈین بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کپل شرما سنیل گروور سے لڑائی کے بعد کافی پریشانی کا شکار رہے جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار بھی ہوگئے اور ٹی وی انتظامیہ کو ان کا شو بند کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…