بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’آپ یہ پیسے رکھیں، آپ کو نقصان نہیں ہوگا‘‘

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی نیوز ایجنسی) بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز رکوانے کیلئے انتہا پسند تاجر بھی میدان میں آگیا‘ فلم نہ لگانے پر320کروڑ مالیت کا چیک بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو انتہا پسند جماعتوں اور تنظیموں کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کی فلموں کو نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے کرن جوہر کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ سوسائٹی کا ایک چھوٹا حصہ فواد خان کی فلم میں موجودگی کی وجہ سے فلم دیکھنے کے حق میں نہیں ہے۔ایسا ہی ایک شخص کرن کے چیمہ نامی بزنس مین ہے۔ کرن کے چیمہ نے کرن جوہر کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں کہا ہے کہ فواد خان کی وجہ سے فلم نہیں دیکھنا چاہتے۔ اس نے خط کے ساتھ اس نے فلم کے ٹکٹس کی 320کروڑ مالیت کا ایک چیک بھی بھیجا ہے، تاکہ کرن جوہر کو مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ اصل رقم بارے سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تاجر کرن کے چیمہ نے کرن جوہر کو 320 روپے انڈین مالیت کا طنزیہ چیک بھجوایا ہے کہ یہ وہ رقم ہے جس پر آپ کی فلم کے دو عدد ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں۔ اسے رکھ لیں شاید اس سے آپ کے نقصان کا کچھ ازالہ ہو جائے۔

master

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…