نیویارک (این این آئی)والوورین کی آخری فلم ’’لوگن‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ہیو جیک مین تیسری بار صرف والوورین کے گرد گھومنے والی میں نظر آئیں گے اور اس بار ان کا روپ ایکس مین سیریز دیکھنے والوں کے ناقابل شناخت ثابت ہونے والا ہے۔درحقیقت پہلی بار یہ کردار زیادہ انسانی اور کافی کمزور محسوس ہورہا ہے جس کی وجہ اس کو معمر شخص کے روپ میں دکھانا ہے۔تاہم وہ ایک بار پھر اپنے آہنی پنجوں سے دشمنوں کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں مستقبل یعنی 2024 کا دور دکھایا گیا جب لوگن کی صحت یابی کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ٹریلر میں پروفیسر ایکس (پیٹرک اسٹیورٹ) بھی نظر آئے ہیں جو کہ الزائمر کے شکار دکھائے گئے ہیں، جبکہ لوگن کو ایک کمپنی کو ہرانا ہے جو ایک لڑکی لورا کی مدد سے دنیا کو تباہ کرنا چاہتی ہے، اور یہ لڑکی والوورین کا کولن ہے۔یہ ہیو جیک مین کی بطور والوورین آخری فلم ہے جس کے بعد وہ اس کردار کو مزید ادا نہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ فلم’’لوگن‘‘ آئندہ سال 3 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔
والوورین کی آخری فلم ’’لوگن‘‘کا ٹریلر ریلیزکردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
پانچ سو ڈالر
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، تیز بارشوں کی پیشگوئی
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































