بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خاتون کی پلکوں سے 250 جوئیں برآمد

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز دیسک)بھارتی ریاست گجرات میں ایک حیران کن طبی واقعہ پیش آیا جس نے ماہرینِ چشم سمیت پورے ملک کو حیرت میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق امریلی ضلع کے شہر ساورکنڈلا میں 66 سالہ خاتون گیتابین کو آنکھوں میں خارش، جلن اور درد کی شکایت پر ایک مقامی اسپتال لایا گیا، جہاں ان کا معائنہ معروف ماہرِ چشم ڈاکٹر مرگانک پٹیل نے کیا۔ تاہم جب ڈاکٹر نے خاتون کی پلکوں کا تفصیلی معائنہ کیا تو وہ خود بھی دنگ رہ گئے۔ڈاکٹر پٹیل کے مطابق خاتون کی پلکوں میں 250 زندہ جوئیں اور ان کے 85 انڈے پائے گئے۔

یہ عمل نہایت نازک اور صبر آزما تھا، جسے مکمل کرنے میں تقریباً دو گھنٹے لگے۔انہوں نے بتایا کہ جوئیں میکفرسن آلے کی مدد سے بڑی احتیاط سے نکالی گئیں، اور چونکہ یہ حشرات روشنی کے لیے حساس ہوتے ہیں، اس لیے علاج کے دوران بار بار آئی ڈراپس استعمال کیے گئے تاکہ مریضہ کو درد یا تکلیف محسوس نہ ہو۔ڈاکٹر مرگانک پٹیل نے کہا کہ اپنے 21 سالہ پیشہ ورانہ کیریئر میں انہوں نے ایسا کیس پہلی بار دیکھا ہے۔ طبی زبان میں اس بیماری کو Phthiriasis Palpebrarum کہا جاتا ہے، جو عام طور پر صفائی کی کمی، آلودہ بستر یا کمبل کے استعمال، یا جانوروں کے قریب رہنے سے لاحق ہوتی ہے۔یہ ننھے حشرات پلکوں یا بالوں میں رہ کر تیزی سے پھیلتے ہیں اور جلد پر خارش، سوجن اور جلن پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر ایسے انفیکشن کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بینائی کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔علاج مکمل ہونے کے بعد اگلے روز کیے گئے دوبارہ معائنے میں خاتون کی آنکھیں مکمل طور پر صاف پائی گئیں۔ کئی ہفتوں سے بے خوابی کا شکار گیتابین نے بتایا کہ علاج کے بعد وہ پہلی رات اطمینان سے سو سکیں۔ماہرینِ صحت نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ ذاتی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور آلودہ بستر یا کپڑوں کے استعمال سے پرہیز کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنکھوں میں خارش یا سوجن جیسی معمولی علامات کو نظر انداز نہ کیا جائے، کیونکہ یہ کسی سنگین طبی مسئلے کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…